22 فروری 2012 - 20:30

شام کے ایک مخالف گروہ کے سربراہ عبدالعزیز الخبر نے شام میں فوجی مداخلت کی مخالفت کی ہے۔

ابنا: عبدالعزیز الخبر نے کہا ہے کہ شام میں فوجی مداخلت المیہ پر منتج ہوگی۔ انہوں نے بیرونی ملکوں کی جانب سے شام میں مسلح گروہوں کو ہتھیار اور فنڈ فراہم کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شام کی حکومت کے خلاف سرگرم عمل گروہوں کو اسلحہ اورفنڈ فراہم کرنا سب سے گھناؤنا اقدام ہے۔

شام کی حکومت کے اس مخالف رہنما نے کہا ہے کہ شام کے موجودہ بحران کا حل مفاہمت آمیز طریقوں سےنکالاجاسکتا ہے اور ہم اسی راہ پر چلنے کے خواہاں ہیں۔ یادرہے شام میں امریکہ اور اس کے مغربی اور عرب اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد سرگرم عمل ہیں۔ شام کی حکومت نے اصلاحات پر عمل شروع کردیا ہے۔ ........

/169